Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
چڑیا اور اندھا سانپ
شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ رسالہ (33 صَفْحات) مکمَّل پڑھ لیجئے
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر حال میں ’’ راضی برضا‘‘ رہنے کا جذبہ بڑھے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
	مدینے کے سُلطان، رَحمت عالَمِیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عَظَمت نشان ہے:جسے کوئی مشکل پیش آئے اسے مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھنا چاہئے کیونکہ مجھ پر  دُرُودپڑھنا مصیبتوں اور بلاؤں کو ٹالنے والا ہے ۔           (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص ۴۱۴،بستان الواعظین للجوزی ص۲۷۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چڑیا اور اندھا سانپ
	ڈاکوؤں کا ایک گروہ ڈکیتی کے لیے ایسے مقام پر پہنچا جہاں کھجور کے تین درخت تھے ایک درخت ان میں خشک (یعنی بِغیر کھجوروں کے) تھا۔ ڈاکوؤں کے سردار کا بیان ہے: میں